ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر روحانی نے کہا ہے کہ ایران، علاقے کا ایسا طاقتور ملک ہے جس نے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری پر خاصطور سے توجہ دی ہے۔ صدر مملکت نے مسقط میں عمان کے وزیر خارجہ جناب یوسف بن علوی سے گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور علاقائی ملکوں کے درمیان تعلقات میں فریقین کے مشترکہ مفادات پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام اسلامی ملکوں خاصطور سے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف منظور کی جانے والی ایران کی تجاویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان، اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور شراکت کے عمل کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ شام میں قتل عام و خونریزی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور شام میں دہشتگردوں کی جاری سرگرمیاں پورے علاقے کیلئے خطرہ شمار ہوتی ہیں۔اس ملاقات میں عمان کے وزیر خارجہ جناب یوسف بن علوی نے بھی کہا کہ مشرق وسطی کے تمام ممالک، اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ پورے علاقے میں امن و استحکام کی ضرورت ہے بنابریں علاقائی ملکوں کے درمیان تعاون، امن و استحکام کی برقراری میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس سے قبل صدر مملکت جناب حسن روحانی نے اپنے دورۂ عمان کے پہلے روز اس ملک کے شاہ، سلطان قابوس کی جانب سے دیئے جانے والے عشائے میں شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513496
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر روحانی نے کہا ہے کہ ایران، علاقے کا ایسا طاقتور ملک ہے جس نے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری پر خاصطور سے توجہ دی ہے